عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا، وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ. وَعَنْ أَيُّوبَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ ثُمَّ بَاتَ حَتَّى أَصْبَحَ، فَصَلَّى الصُّبْحَ، ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ الْبَيْدَاءَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) offered four rak'at of Zuhr prayer at Madinah and two rak'at of 'Asr prayer at Dhul-Hulaifa. Narrated Ayyub: 'A man said: Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) stated, "Then he (the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), blessings and peace of Allah be upon him) passed the night there till dawn and then he offered the morning (Fajr) prayer, and mounted his mount, and when it arrived at al-Baida' he assumed Ihram for both 'Umra and Hajj."'
اردو ترجمہ
ہم سے مسدد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا، ان سے ایوب نے، ان سے ابوقلابہ نے اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز مدینہ منورہ میں چار رکعت اور عصر کی ذو الحلیفہ میں دو رکعات ادا فرمائیں۔ ایوب نے ایک شخص کے واسطے سے بروایت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کہ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے وہیں رات گزاری۔ صبح ہوئی تو فجر کی نماز ادا فرمائی اور اپنی اونٹنی پر سوار ہو گئے، پھر جب مقام بیداء تشریف لائے تو عمرہ اور حج دونوں کا نام لے کر لبیک پکارا۔
