عربی (اصل)
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْخَطْمِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ الأَنْصَارِيُّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جَمَعَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِالْمُزْدَلِفَةِ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Ayyub al-Ansari (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) offered the Maghrib and 'Isha' prayers together at al-Muzdalifa during the Hajjat al-Wada' (Farewell Pilgrimage).
اردو ترجمہ
ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے سلیمان بن حضرت بلال نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے عدی بن ثابت نے خبر دی، کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن یزید خطمی نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مزدلفہ میں آ کر مغرب اور عشاء کو ایک ساتھ ملا کر ادا فرمایا تھا۔
