عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ، يَقُولُ حَجَّ عَبْدُ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ فَأَتَيْنَا الْمُزْدَلِفَةَ حِينَ الأَذَانِ بِالْعَتَمَةِ، أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ، فَأَمَرَ رَجُلاً فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ، وَصَلَّى بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ دَعَا بِعَشَائِهِ فَتَعَشَّى، ثُمَّ أَمَرَ ـ أُرَى رَجُلاً ـ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ـ قَالَ عَمْرٌو لاَ أَعْلَمُ الشَّكَّ إِلاَّ مِنْ زُهَيْرٍ ـ ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا طَلَعَ الْفَجْرُ قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ لاَ يُصَلِّي هَذِهِ السَّاعَةَ إِلاَّ هَذِهِ الصَّلاَةَ، فِي هَذَا الْمَكَانِ، مِنْ هَذَا الْيَوْمِ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ هُمَا صَلاَتَانِ تُحَوَّلاَنِ عَنْ وَقْتِهِمَا صَلاَةُ الْمَغْرِبِ بَعْدَ مَا يَأْتِي النَّاسُ الْمُزْدَلِفَةَ، وَالْفَجْرُ حِينَ يَبْزُغُ الْفَجْرُ. قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَفْعَلُهُ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat 'Abdur-Rahman bin Yazid that Hadrat ' Abdullah (bin Mas'ud) (may Allah be well pleased with him) performed the Hajj and we reached al-Muzdalifa at or about the time of the 'Isha' prayer. He ordered a man to pronounce the Adhan and Iqama and then he offered the Maghrib prayer and offered two rak'at after it. Then he asked for his supper and took it, and then, I think, he ordered a man to pronounce the Adhan and Iqama (for the 'Isha' prayer). ('Amr, a sub-narrator said: The intervening statement 'I think' was said by the sub-narrator Zuhair, i.e. not by 'Abdur-Rahman.) Then Hadrat ' Abdullah offered two rak'at of 'Isha' prayer. When the day dawned, Hadrat ' Abdullah (may Allah be well pleased with him) stated, 'The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) never offered any prayer at this hour except this prayer at this time and at this place and on this day.' Hadrat ' Abdullah (may Allah be well pleased with him) added, 'These two prayers are shifted from their actual times -- the Maghrib prayer (is offered) when the people reach al-Muzdalifa and the Fajr (morning) prayer at the early dawn.' He stated, 'I saw the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) doing that.'
اردو ترجمہ
ہم سے عمرو بن خالد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے زہیر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابواسحاق عمرو بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے عبدالرحمٰن بن یزید سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حج فرمایا، آپ کے ساتھ تقریباً عشاء کی اذان کے وقت ہم مزدلفہ میں بھی تشریف لائے، آپ نے ایک شخص کو حکم فرمایا، اس نے اذان اور تکبیر کہی اور آپ نے مغرب کی نماز ادا فرمائی، پھر دو رکعت (سنت) اور پڑھیں اور شام کا کھانا منگوا کر تناول فرمایا۔ میرا خیال ہے (راوی حدیث زہیر کا) کہ پھر آپ نے حکم فرمایا اور اس شخص نے اذان دی اور تکبیر کہی۔ عمرو (راوی حدیث) نے فرمایا کہ میں یہی سمجھتا ہوں کہ شک زہیر (عمرو کے شیخ) کو تھا، اس کے بعد عشاء کی نماز دو رکعت ادا فرمائی۔ جب صبح صادق ہوئی تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس نماز (فجر) کو اس مقام اور اس دن کے سوا اور کبھی اس وقت (طلوع فجر ہوتے ہی) نہیں پڑھتے تھے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ یہ صرف دو نمازیں (آج کے دن) اپنے معمولی وقت سے ہٹا دی جاتی ہیں۔ جب لوگ مزدلفہ تشریف لاتے ہیں تو مغرب کی نماز (عشاء کے ساتھ ملا کر) پڑھی جاتی ہے اور فجر کی نماز طلوع فجر کے ساتھ ہی۔ انہوں نے ارشاد فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح فرماتے دیکھا تھا۔
