عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنَا عَمْرٌو، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ أَعْلَى مَكَّةَ. قَالَ هِشَامٌ وَكَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ عَلَى كِلْتَيْهِمَا مِنْ كَدَاءٍ وَكُدًا، وَأَكْثَرُ مَا يَدْخُلُ مِنْ كَدَاءٍ، وَكَانَتْ أَقْرَبَهُمَا إِلَى مَنْزِلِهِ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her), the Umm al-Mu'minin, narrated that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) entered Makkah from Kada' at the upper part of Makkah in the year of the Conquest. Hisham stated that Hadrat Urwa (upon him be mercy) used to enter from both Kada' and Kuda, though he more often entered from Kada' as it was nearer to his dwelling place.
اردو ترجمہ
ہم سے احمد بن عیسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ ابن وہب نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عمرو بن حارث نے خبر دی اور انہیں ہشام بن عروہ نے، انہیں ان کے والد حضرت عروہ بن حضرت زبیر نے اور انہیں حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر مکہ مکرمہ کے بالائی علاقے کداء سے داخل ہوئے۔ ہشام نے بیان کیا کہ حضرت عروہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اگرچہ کداء اور کُدیٰ دونوں طرف سے داخل ہوتے تھے لیکن اکثر کداء سے داخل ہوتے تھے کیونکہ یہ راستہ ان کے گھر سے قریب تھا۔
