عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ مَرَّ بِنَا جَنَازَةٌ فَقَامَ لَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَقُمْنَا بِهِ. فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ. قَالَ " إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا ".
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Jabir bin Hadrat 'Abdullah (may Allah be well pleased with them): A funeral procession passed in front of us, and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stood up, and we also stood up with him. We submitted, 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! This was the funeral of a Jew.' He stated, 'Whenever you see a funeral procession, stand up.'
اردو ترجمہ
ہم سے حضرت معاذ بن فضالہ نے بیان کیا، ان سے ہشام نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے، ان سے عبیداللہ بن مقسم نے اور ان سے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: ہمارے سامنے سے ایک جنازہ گزرا تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو گئے اور ہم بھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو ایک یہودی کا جنازہ تھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جایا کرو۔
