عربی (اصل)
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: مَرَّتْ جَنَازَةٌ فَقَامَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْنَا مَعَهُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا يَهُودِيَّةٌ فَقَالَ: «إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ فَإِذَا رَأَيْتُمْ الْجِنَازَة فَقومُوا»
انگریزی ترجمہ
Hadrat Jabir said that when a funeral passed by God’s messenger stood up and they stood up along with him. They told him it was a Jewish funeral and he replied, “Death is a fearful event, so when you see a funeral stand up.” (Bukhari and Muslim.)
اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک جنازہ گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو گئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو یہودی عورت کا جنازہ ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: بے شک موت ایک ہولناک چیز ہے، جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ۔ (بخاری و مسلم)
