عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلاَةِ فَقَالَ " وَمَا ذَاكَ ". قَالَ صَلَّيْتَ خَمْسًا. فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat ' Abdullah bin Mas'ud (may Allah be well pleased with him): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) once offered five rak'at in the Zuhr prayer. He was asked, 'Has the prayer been increased?' He stated, 'What is the matter?' They submitted, 'You have offered five rak'at.' So he performed two prostrations of Sahu after the Taslim.
اردو ترجمہ
ہم سے حضرت ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے حکم نے، ان سے ابراہیم نخعی نے، ان سے علقمہ نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز میں پانچ رکعتیں پڑھ لیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا: کیا نماز میں رکعتیں بڑھا دی گئی ہیں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا بات ہے؟ عرض کیا گیا: آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں۔ اس پر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کے بعد دو سجدے (سہو کے) کیے۔
