عربی (اصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ، وَإِسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah bin Amr (may Allah be well pleased with them both) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: A Muslim is one from whose tongue and hand other Muslims are safe, and an emigrant (Muhajir) is one who abandons what Allah the Exalted has forbidden. Abu Hadrat Abdullah (Imam al-Bukhari, upon him be mercy) says: Abu Mu'awiya narrated from Dawud from Amir who said he heard Hadrat Abdullah narrate from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). And Abd al-A'la narrated from Dawud from Amir from Hadrat Abdullah from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، اور مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) فرماتے ہیں: حضرت ابومعاویہ نے کہا ہم سے داؤد نے عامر سے بیان کیا، انہوں نے کہا میں نے عبداللہ سے سنا، وہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ اور عبدالاعلیٰ نے داؤد سے، انہوں نے عامر سے، انہوں نے عبداللہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
