Arabic (Original)
1103 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالاَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَنْشُدُكَ اللهَ إِلاَّ قَضَيْتَ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللهِ؛ فَقَامَ خَصْمُهُ، وَكَانَ أَفْقَهَ مِنْهُ، فَقَالَ: صَدَقَ، اقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللهِ، وَأْذَنْ لِيَ يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْ فَقَالَ: إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا فِي أَهْلِ هذَا، فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ، فَافْتَدَيْتُ مِنْهُ بِمِائَةِ شَاةٍ وَخَادِمٍ؛ وَإِنِّي سَأَلْتُ رِجَالاً مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي جَلْدَ مِائَةٍ وَتَغْرِيبَ عَامٍ، وَأَنَّ عَلَى امْرَأَةِ هذَا الرَجْمَ؛ فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللهِ: الْمِائَةَ وَالْخَادِمُ رَدٌّ عَلَيْكَ، وَعَلَى ابْنِكَ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ؛ وَيَا أُنَيْسُ اغْدُ عَلَى امْرَأَةِ هذَا فَسَلْهَا، فَإِنِ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْهَا فَاعْتَرَفَتْ، فَرَجَمَهَا
English Translation
Abu Hurayrah and Zayd ibn Khalid al-Juhani (may Allah be pleased with them both) narrated that a Bedouin came to the Messenger of Allah (peace be upon him) and said: "O Messenger of Allah, I ask you by Allah, judge between us according to the Book of Allah." The other litigant, who was more knowledgeable, said: "Yes, judge between us according to the Book of Allah and allow me to speak first." The Prophet said: "Speak." He said: "My son was an employee of this man and committed adultery with his wife. I was told that my son deserved stoning, so I ransomed him with a hundred sheep and a slave girl. Then I asked the scholars, who told me that my son deserves a hundred lashes and one year of exile, and the woman deserves stoning." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "By the One in Whose Hand is my soul, I will judge between you according to the Book of Allah. The hundred sheep and the slave girl are to be returned to you, and your son is to receive one hundred lashes and one year of exile. O Unays, go to the wife of this man, and if she confesses, stone her." She confessed, and he stoned her.
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ایک آدمی رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں آیا اور کہا کہ میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں آپ ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کر دیں۔ اس پر فریق مخالف کھڑا ہوا، یہ زیادہ سمجھدار تھا اور کہا کہ انہوں نے سچ کہا، ہمارا فیصلہ کتاب اللہ کے مطابق کیجیے اور یا رسول اللہ! مجھے (گفتگو کی) اجازت دیجیے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کہیے۔“انہوں نے کہا کہ میرا لڑکا ان کے یہاں مزدوری کرتا تھا پھر اس نے ان کی بیوی کے ساتھ زنا کر لیا۔ میں نے اس کے فدیہ میں ایک سو بکریاں اور ایک خادم دیا، پھر میں نے اہل علم سے پوچھا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کو سو کوڑے اور ایک سال جلاوطنی کی سزا ملنی چاہیے اور اس کی بیوی کو رجم کیا جائے گا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں تمہارا فیصلہ کتاب اللہ کے مطابق ہی کروں گا۔ سو بکریاں اور خادم تمہیں واپس ملیں گے اور تمہارے بیٹے کو سو کوڑے اور ایک سال جلاوطنی کی سزا دی جائے گی اور اے انیس! اس کی عورت کے پاس صبح جانا اور اس سے پوچھنا اگر وہ زنا کا اقرار کر لے تو اسے رجم کرنا۔“اس عورت نے اقرار کر لیا اور وہ رجم کر دی گئی۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحدود/حدیث: 1103]
