Arabic (Original)
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ :" إِنَّ اللَّهَ فَضَّلَ مُحَمَّدًا K عَلَى الْأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمْ السَّلامُ وَعَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ، فَقَالُوا : يَا ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، بِمَ فَضَّلَهُ عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ؟، قَالَ : إِنَّ اللَّهَ قَالَ لِأَهْلِ السَّمَاءِ # وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَذَلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ سورة الأنبياء آية 29 #، وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : # إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا { 1 } لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ سورة الفتح آية 1-2 #، قَالُوا : فَمَا فَضْلُهُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمْ السَّلامُ؟ قَالَ : قَالَ اللَّهُ G : # وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ سورة إبراهيم آية 4 #، وَقَالَ اللَّهُ G لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : # وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلا كَافَّةً لِلنَّاسِ سورة سبأ آية 28 #، فَأَرْسَلَهُ إِلَى الْجِنِّ وَالْإِنْسِ "
English Translation
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with him) said: 'Indeed Allah has given preference to Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) over all the Prophets (peace be upon them) and over the inhabitants of the heavens.' They asked: O Ibn Abbas, in what way has He given him preference over the inhabitants of the heavens? He said: Indeed Allah said to the inhabitants of the heavens: 'And whoever of them should say: Indeed I am a god besides Him — that one We would recompense with Hell. Thus do We recompense the wrongdoers' (21:29). And Allah the Exalted said to Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him): 'Indeed We have given you a clear conquest, that Allah may forgive for you what preceded of your sin and what will follow' (48:1-2). They asked: And what is his superiority over the Prophets (peace be upon them)? He said: Allah the Exalted said: 'And We did not send any messenger except in the language of his people to make clear for them' (14:4). And Allah the Exalted said to Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him): 'And We have not sent you except comprehensively to all mankind' (34:28). So He sent him to both jinn and mankind.'
Urdu Translation
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو تمام انبیاء علیہم السلام اور آسمان والوں پر فضیلت دی ہے۔ لوگوں نے پوچھا: اے ابن عباس! آسمان والوں پر کیسے فضیلت دی؟ فرمایا: اللہ تعالیٰ نے آسمان والوں سے فرمایا: اور ان میں سے جو کہے میں اللہ کے سوا معبود ہوں تو اسے ہم جہنم کی سزا دیں گے، ہم ظالموں کو ایسے ہی بدلہ دیتے ہیں (الانبیاء: ۲۹)۔ اور اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا: بے شک ہم نے آپ کو کھلی فتح عطا فرمائی تاکہ اللہ آپ کے اگلے پچھلے گناہ بخش دے (الفتح: ۱-۲)۔ لوگوں نے پوچھا: انبیاء علیہم السلام پر کیا فضیلت ہے؟ فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہم نے ہر رسول کو اس کی قوم کی زبان میں بھیجا تاکہ وہ انہیں بیان کرے (ابراہیم: ۴)۔ اور اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا: ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے لیے بھیجا (سبا: ۲۸)۔ پس اللہ نے آپ کو جن اور انسان دونوں کی طرف بھیجا۔
