English Translation
Narrated Anas bin Malik (may Allah be pleased with him): A man asked the Prophet (peace be upon him) about the Hour: "When will it come?" The Prophet said: "What have you prepared for it?" He said: "Nothing, except that I love Allah and His Messenger." The Prophet said: "You will be with those whom you love." Anas said: "We were never so happy about anything as we were about this saying." Anas added: "I love the Prophet, Abu Bakr, and Umar, and I hope that I will be with them because of my love for them, even though I cannot match their deeds."
Urdu Translation
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہایک آدمی نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے قیامت کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ قیامت کب آئے گی؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تو نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“اس نے کہا کہ نہیں! سوائے اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسولصلی اللہ علیہ وسلمسے محبت رکھتا ہوں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تو (روز قیامت) انہی کے ساتھ ہو گا جن سے محبت رکھتا ہے؟“سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہ سن کر ہم اتنا خوش ہوئے کہ اس طرح کسی بات پر ہم خوش نہیں ہوئے تھے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلماور سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے محبت رکھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس محبت کی وجہ سے میں ان کے ساتھ ہوں گا، اگرچہ میں ان کے (نیک) اعمال کی طرح (نیک) اعمال نہ کر سکا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1530]
