English Translation
Narrated Jabir bin Abdullah (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said: "I saw myself in a dream entering Paradise. There I found Ar-Rumaisa (Umm Sulaim, mother of Anas). I heard footsteps and asked who it was. Someone said: 'It is Bilal.' I also saw a palace with a young woman performing ablution beside it. I asked: 'Whose palace is this?' Someone said: 'It belongs to Umar bin Al-Khattab.' I wanted to enter and look inside, but O Umar, I remembered your sense of honor." Umar said: "O Messenger of Allah, may my parents be sacrificed for you! Would I show jealousy towards you?"
Urdu Translation
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میں نے (خواب میں) دیکھا کہ میں جنت میں گیا ہوں، کیا دیکھتا ہوں کہ وہاں ابوطلحہ کی بیوی رمیصاء (ام سلیم سیدنا انس کی والدہ) موجود ہیں اور میں نے پاؤں کی آہٹ سنی تو پوچھا کہ کون ہے؟ کسی نے کہا کہ یہ بلال ہیں اور میں نے ایک محل دیکھا اور اس کے ایک طرف ایک لڑکی وضو کر رہی تھی، میں نے پوچھا کہ یہ کس کا محل ہے؟ کسی نے کہا کہ عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ) کا۔ میں نے چاہا کہ اس محل کے اندر داخل ہوں اور اسے دیکھوں لیکن (اے عمر!) تمہاری غیرت مجھے یاد آ گئی۔“سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان، کیا میں آپ پر غیرت کروں گا؟[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1529]
