English Translation
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both): I was standing among people praying for forgiveness for Umar bin Al-Khattab (may Allah be pleased with him). His funeral was placed before us. Suddenly someone placed his elbow on my shoulder from behind and said: "May Allah have mercy on you, O Umar. I hope Allah will unite you with your two companions, for I often heard the Messenger of Allah say: 'I was there, and Abu Bakr and Umar were there. I did this, and Abu Bakr and Umar did it. I went, and Abu Bakr and Umar were with me.' So I hope Allah will unite you with them." I turned around and found it was Ali bin Abi Talib (may Allah be pleased with him).
Urdu Translation
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہمیں ان لوگوں میں کھڑا تھا جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے مغفرت کی دعا کر رہے تھے، ان کا جنازہ رکھا ہوا تھا۔ اتنے میں ایک شخص نے پیچھے سے اپنی کہنی میرے کندھے پر رکھی اور کہنے لگا کہ (اے عمر!) اللہ تجھ پر رحم کرے، مجھے یہی امید تھی کہ اللہ تمہیں تمہارے دونوں ساتھیوں (نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلماور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) کے ساتھ ہی رکھے گا کیونکہ میں نے اکثر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ فرماتے ہوئے سنا:”(فلاں جگہ) میں تھا اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہ (بھی تھے)، میں نے یہ کیا اور ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہ نے بھی کیا)، میں چلا اور ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہ) بھی (ساتھ تھے)۔“پس مجھے امید ہے کہ اللہ تمہیں ان کے ساتھ رکھے گا۔ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ) میں نے نگاہ پھیری تو (دیکھا کہ) یہ کہنے والے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تھے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1528]
