English Translation
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both) said in another narration: "By Allah! The Messenger of Allah (peace be upon him) did not say that 'Isa was red-complexioned. Rather, he said: 'I was performing Tawaf around the Ka'bah in a dream when I saw a brownish-complexioned man with straight hair, leaning on two men, with water dripping or flowing from his head. I asked: Who is this? They said: 'Isa ibn Maryam.' Then I turned and saw a man of red complexion, curly hair, blind in his right eye, resembling Ibn Qatan. I asked: 'Who is this?' They said: 'The Dajjal.'"
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہی ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہاللہ کی قسم! رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے عیسیٰ علیہ السلام کو یہ نہیں کہا کہ وہ سرخ رنگ کے تھے لیکن یہ فرمایا:”میں خواب میں کعبے کا طواف کر رہا تھا (تو دیکھا) کہ ایک شخص گندم گوں سیدھے بالوں والا دو آدمیوں پر ٹیکا دیتے جا رہا ہے، اس کے سر سے پانی ٹپک رہا ہے یا بہہ رہا ہے۔ میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا کہ یہ عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) ہیں۔ میں نے نگاہ پھرائی تو ایک شخص سرخ رنگ، موٹا، گھونگھریالے بالوں والا، داہنی آنکھ سے کانا، اس کی آنکھ جیسے پھولا انگور نظر آیا۔ میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ تو لوگوں نے کہا کہ یہ دجال ہے اور لوگوں میں (عبدالعزیٰ) ابن قطن اس کے بہت مشابہ تھا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1435]
