English Translation
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both) narrated: The Prophet (peace be upon him) said: "I saw myself in a dream near the Ka'bah. I saw a brownish-complexioned man, the best looking of all brownish men, with straight hair reaching his shoulders, water dripping from his head. He was placing his hands on the shoulders of two men and performing Tawaf around the Ka'bah. I asked: 'Who is this?' They said: 'This is 'Isa ibn Maryam (peace be upon him).'"
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ہی روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میں نے رات خواب میں خود کو کعبہ کے پاس دیکھا (اور دیکھا کہ) ایک شخص بہت اچھا گندمی رنگ والا جس کے بال کندھوں تک (کنگھی کی وجہ سے) صاف سیدھے تھے، اس کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا، وہ اپنے دونوں ہاتھ دو شخصوں کے کندھوں پر رکھے ہوئے کعبے کا طواف کر رہا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا کہ مسیح ابن مریم علیہ السلام ہیں۔ پھر ان کے پیچھے میں نے ایک اور شخص کو دیکھا جو سخت گھونگھریالے بال اور داہنی آنکھ سے کانا تھا، جن لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ ان سب میں وہ عبدالعزیٰ بن قطن کے بہت مشابہ ہے، (جو جاہلیت کے دور میں مر گیا تھا) وہ اپنے دونوں ہاتھ ایک شخص کے کندھوں پر رکھے کعبے کا طواف کر رہا ہے تو میں نے کہا کہ یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا کہ مسیح دجال ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1434]
