Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا قَيْسٌ، عَنْ خَبَّابِ بْنِ الأَرَتِّ، قَالَ شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ مُتَوَسِّدٌ بُرْدَةً لَهُ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ فَقُلْنَا أَلاَ تَسْتَنْصِرُ لَنَا أَلاَ تَدْعُو لَنَا. فَقَالَ " قَدْ كَانَ مَنْ قَبْلَكُمْ يُؤْخَذُ الرَّجُلُ فَيُحْفَرُ لَهُ فِي الأَرْضِ فَيُجْعَلُ فِيهَا، فَيُجَاءُ بِالْمِنْشَارِ فَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ فَيُجْعَلُ نِصْفَيْنِ، وَيُمَشَّطُ بِأَمْشَاطِ الْحَدِيدِ مَا دُونَ لَحْمِهِ وَعَظْمِهِ، فَمَا يَصُدُّهُ ذَلِكَ عَنْ دِينِهِ، وَاللَّهِ لَيَتِمَّنَّ هَذَا الأَمْرُ، حَتَّى يَسِيرَ الرَّاكِبُ مِنْ صَنْعَاءَ إِلَى حَضْرَمَوْتَ لاَ يَخَافُ إِلاَّ اللَّهَ وَالذِّئْبَ عَلَى غَنَمِهِ، وَلَكِنَّكُمْ تَسْتَعْجِلُونَ ".
English Translation
Hadrat Khabbab bin al-Aratt (may Allah be well pleased with him) narrates: 'We complained to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) (of the persecution by the disbelievers) while he was reclining on his cloak in the shade of the Ka'ba. We submitted: Will you not seek help from Allah for us? Will you not pray for us? He declared: Among those before you, a man would be seized and a pit would be dug for him in the earth; he would be placed in it and a saw would be brought and placed on his head, cutting him in two halves; iron combs would be dragged through his flesh down to the bone — yet none of this would turn him away from his religion. By Allah! This cause will certainly be completed until a rider will travel from Sana'a to Hadramawt fearing none but Allah, and the wolf regarding his sheep, but you people are hasty.'
Urdu Translation
حضرت خباب بن الارت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے (مشرکین کے مظالم کی) شکایت کی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس وقت خانۂ کعبہ کے سائے میں اپنی چادر مبارک پر ٹیک لگائے بیٹھے تھے۔ ہم نے عرض کیا: کیا آپ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد نہیں مانگتے؟ کیا آپ ہمارے لیے دعا نہیں فرماتے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سے پہلے (مومنوں میں سے) آدمی کو پکڑا جاتا تھا، اس کے لیے زمین میں گڑھا کھودا جاتا تھا، اسے اس میں ڈالا جاتا تھا، پھر آرا لایا جاتا اور اس کے سر پر رکھ کر دو ٹکڑے کر دیا جاتا، لوہے کی کنگھیوں سے اس کا گوشت ہڈیوں سے نوچا جاتا، مگر یہ سب کچھ اسے دین سے نہ ہٹا سکتا تھا۔ اللہ کی قسم! یہ (اسلام کا) کام ضرور مکمل ہوگا یہاں تک کہ ایک سوار صنعاء سے حضرموت تک اکیلا سفر کرے گا اور اسے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہ ہوگا اور بکریوں پر بھیڑیے کے سوا (کسی اور کا ڈر نہ ہوگا)، لیکن تم جلدی کرتے ہو۔
