Narrated Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him): Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Indeed, Allah has angels who travel the roads seeking those who remember Allah. When they find people remembering Allah, they call out to each other: Come to what you seek! They surround them with their wings up to the lowest heaven. Their Lord asks them — though He knows better than them — 'What do My slaves say?' They say, 'They glorify You, exalt You, praise You, and magnify You.' He asks, 'Have they seen Me?' They say, 'No, by Allah, they have not seen You.' He asks, 'What would they do if they saw Me?' They say, 'If they saw You, they would worship You even more intensely, magnify You even more, and glorify You even more.' He asks, 'What do they ask of Me?' They say, 'They ask for Paradise.' He asks, 'Have they seen it?' They say, 'No, by Allah, O Lord, they have not seen it.' He asks, 'What would they do if they saw it?' They say, 'If they saw it, they would desire it even more eagerly, seek it even more earnestly, and long for it even more greatly.' He asks, 'From what do they seek refuge?' They say, 'From the Fire.' He asks, 'Have they seen it?' They say, 'No, by Allah, they have not seen it.' He asks, 'What would they do if they saw it?' They say, 'If they saw it, they would flee from it even more and fear it even more.' He says, 'I make you witnesses that I have forgiven them.' One of the angels says, 'Among them is so-and-so who is not one of them; he only came for some need.' He says, 'They are such companions that their companion shall not be wretched.'" Shu'ba narrated it from Al-A'mash but did not attribute it to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). Suhail narrated from his father, from Hadrat Abu Huraira, from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).
Urdu Translation
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے اعمش نے، ان سے ابوصالح نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہیں جو راستوں میں گھومتے ہیں اور ذکر کرنے والوں کو ڈھونڈتے ہیں۔ جب وہ کسی قوم کو اللہ کا ذکر کرتے ہوئے پاتے ہیں تو ایک دوسرے کو آواز دیتے ہیں: آؤ اپنی مطلوب چیز کی طرف۔ پھر وہ انہیں اپنے پروں سے آسمان دنیا تک ڈھانپ لیتے ہیں۔ پھر ان کا رب ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ ان سے بہتر جانتا ہے: میرے بندے کیا کہتے ہیں؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: وہ تیری تسبیح کرتے ہیں، تکبیر کہتے ہیں، تیری حمد بیان کرتے ہیں اور تیری تمجید کرتے ہیں۔ پوچھتا ہے: کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: نہیں، اللہ کی قسم! انہوں نے تجھے نہیں دیکھا۔ فرماتا ہے: اگر وہ مجھے دیکھ لیتے تو کیا ہوتا؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: اگر وہ تجھے دیکھ لیتے تو اور زیادہ عبادت کرتے، اور زیادہ تمجید کرتے اور اور زیادہ تسبیح کرتے۔ فرماتا ہے: وہ مجھ سے کیا مانگتے ہیں؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: جنت مانگتے ہیں۔ فرماتا ہے: کیا انہوں نے اسے دیکھا ہے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: نہیں، اللہ کی قسم! اے رب! انہوں نے اسے نہیں دیکھا۔ فرماتا ہے: اگر وہ اسے دیکھ لیتے تو کیا ہوتا؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: اگر وہ اسے دیکھ لیتے تو اس کی اور زیادہ حرص کرتے، اور زیادہ طلب کرتے اور اس کی اور زیادہ رغبت رکھتے۔ فرماتا ہے: وہ کس چیز سے پناہ مانگتے ہیں؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: جہنم سے۔ فرماتا ہے: کیا انہوں نے اسے دیکھا ہے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: نہیں، اللہ کی قسم! انہوں نے اسے نہیں دیکھا۔ فرماتا ہے: اگر وہ اسے دیکھ لیتے تو کیا ہوتا؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: اگر وہ اسے دیکھ لیتے تو اس سے اور زیادہ بھاگتے اور اس سے اور زیادہ ڈرتے۔ فرماتا ہے: میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے انہیں بخش دیا۔ فرشتوں میں سے ایک فرشتہ عرض کرتا ہے: ان میں فلاں شخص ہے جو ان میں سے نہیں ہے بلکہ وہ کسی کام سے آیا تھا۔ فرماتا ہے: یہ وہ ہم نشین ہیں جن کا ہم نشین بدبخت نہیں ہوتا۔ شعبہ نے اعمش سے یہ حدیث روایت کی لیکن مرفوع نہیں کی۔ سہیل نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث
یہ حدیث درج ذیل کتب میں بھی آئی ہے (8)
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
Jami at-Tirmidhi
رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ لِلَّهِ مَلاَئِكَةً سَيَّاحِينَ فِي الأَرْضِ فَضْلاً عَنْ كُتَّابِ النَّاسِ فَإِذَا وَجَدُوا أَقْوَامًا يَذْكُرُونَ اللَّهَ تَنَادَوْا هَلُمُّوا إِلَى بُغْيَتِكُمْ فَيَجِيئُو…
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "إن لله تعالى ملائكة يطوفون في الطرق يلتمسون أهل الذكر، فإذا وجدوا قومًا يذكرون الله عز وجل، تنادوا: هلموا إلى حاجتكم، فيحفونهم بأجنحتهم إلى السماء الدنيا، فيسألهم ربهم - وهو أعلم: …
Narrated Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him): Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Indeed, Allah has angels who travel the roads seeking those who remember Allah. When they find people remembering Allah, they call out to each other: Come to what you seek! They surround them with their wings up to the lowest heaven. Their Lord asks them — though He knows better than them — 'What do My slaves say?' They say, 'They glorify You, exalt You, praise You, and magnify You.' He asks, 'Have they seen Me?' They say, 'No, by Allah, they have not seen You.' He asks, 'What would they do if they saw Me?' They say, 'If they saw You, they would worship You even more intensely, magnify You even more, and glorify You even more.' He asks, 'What do they ask of Me?' They say, 'They ask for Paradise.' He asks, 'Have they seen it?' They say, 'No, by Allah, O Lord, they have not seen it.' He asks, 'What would they do if they saw it?' They say, 'If they saw it, they would desire it even more eagerly, seek it even more earnestly, and long for it even more greatly.' He asks, 'From what do they seek refuge?' They say, 'From the Fire.' He asks, 'Have they seen it?' They say, 'No, by Allah, they have not seen it.' He asks, 'What would they do if they saw it?' They say, 'If they saw it, they would flee from it even more and fear it even more.' He says, 'I make you witnesses that I have forgiven them.' One of the angels says, 'Among them is so-and-so who is not one of them; he only came for some need.' He says, 'They are such companions that their companion shall not be wretched.'" Shu'ba narrated it from Al-A'mash but did not attribute it to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). Suhail narrated from his father, from Hadrat Abu Huraira, from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے اعمش نے، ان سے ابوصالح نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہیں جو راستوں میں گھومتے ہیں اور ذکر کرنے والوں کو ڈھونڈتے ہیں۔ جب وہ کسی قوم کو اللہ کا ذکر کرتے ہوئے پاتے ہیں تو ایک دوسرے کو آواز دیتے ہیں: آؤ اپنی مطلوب چیز کی طرف۔ پھر وہ انہیں اپنے پروں سے آسمان دنیا تک ڈھانپ لیتے ہیں۔ پھر ان کا رب ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ ان سے بہتر جانتا ہے: میرے بندے کیا کہتے ہیں؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: وہ تیری تسبیح کرتے ہیں، تکبیر کہتے ہیں، تیری حمد بیان کرتے ہیں اور تیری تمجید کرتے ہیں۔ پوچھتا ہے: کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: نہیں، اللہ کی قسم! انہوں نے تجھے نہیں دیکھا۔ فرماتا ہے: اگر وہ مجھے دیکھ لیتے تو کیا ہوتا؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: اگر وہ تجھے دیکھ لیتے تو اور زیادہ عبادت کرتے، اور زیادہ تمجید کرتے اور اور زیادہ تسبیح کرتے۔ فرماتا ہے: وہ مجھ سے کیا مانگتے ہیں؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: جنت مانگتے ہیں۔ فرماتا ہے: کیا انہوں نے اسے دیکھا ہے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: نہیں، اللہ کی قسم! اے رب! انہوں نے اسے نہیں دیکھا۔ فرماتا ہے: اگر وہ اسے دیکھ لیتے تو کیا ہوتا؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: اگر وہ اسے دیکھ لیتے تو اس کی اور زیادہ حرص کرتے، اور زیادہ طلب کرتے اور اس کی اور زیادہ رغبت رکھتے۔ فرماتا ہے: وہ کس چیز سے پناہ مانگتے ہیں؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: جہنم سے۔ فرماتا ہے: کیا انہوں نے اسے دیکھا ہے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: نہیں، اللہ کی قسم! انہوں نے اسے نہیں دیکھا۔ فرماتا ہے: اگر وہ اسے دیکھ لیتے تو کیا ہوتا؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: اگر وہ اسے دیکھ لیتے تو اس سے اور زیادہ بھاگتے اور اس سے اور زیادہ ڈرتے۔ فرماتا ہے: میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے انہیں بخش دیا۔ فرشتوں میں سے ایک فرشتہ عرض کرتا ہے: ان میں فلاں شخص ہے جو ان میں سے نہیں ہے بلکہ وہ کسی کام سے آیا تھا۔ فرماتا ہے: یہ وہ ہم نشین ہیں جن کا ہم نشین بدبخت نہیں ہوتا۔ شعبہ نے اعمش سے یہ حدیث روایت کی لیکن مرفوع نہیں کی۔ سہیل نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إن لله ملائكة فضلا عن كتاب الناس يطوفون في الذكر أو في الأرض ويلتمسون أهل الذكر فإذا وجدوا قوما يذكرون الله تنادوا هلموا إلى حاجتكم فيحفون بهم بأجنحتهم إلى سماء الدني…