Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ، قَالَ أَخَذَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي عَقَبَةٍ ـ أَوْ قَالَ فِي ثَنِيَّةٍ، قَالَ ـ فَلَمَّا عَلاَ عَلَيْهَا رَجُلٌ نَادَى فَرَفَعَ صَوْتَهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ. قَالَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى بَغْلَتِهِ قَالَ " فَإِنَّكُمْ لاَ تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلاَ غَائِبًا ". ثُمَّ قَالَ " يَا أَبَا مُوسَى ـ أَوْ يَا عَبْدَ اللَّهِ أَلاَ أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ ". قُلْتُ بَلَى. قَالَ " لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ ".
English Translation
Narrated Hadrat Abu Musa Al-Ash'ari (may Allah be well pleased with him): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was going up a mountain pass — or he said a mountain path. When a man climbed up, he raised his voice saying, "La ilaha illallahu wallahu akbar." The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was riding his mule. He stated, "You are not calling upon one who is deaf or absent." Then he stated, "O Hadrat Abu Musa" — or he said, "O Hadrat 'Abdullah — shall I not guide you to a phrase that is a treasure from the treasures of Paradise?" I submitted, "Yes indeed." He stated, "La hawla wa la quwwata illa billah (There is no might and no power except with Allah).""
Urdu Translation
ہم سے محمد بن مقاتل ابوالحسن نے بیان کیا، کہا ہمیں عبداللہ نے خبر دی، کہا ہمیں سلیمان تیمی نے خبر دی، ان سے ابوعثمان نے اور ان سے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک گھاٹی پر — یا فرمایا: پہاڑی درے پر — چلے۔ جب ایک شخص بلندی پر چڑھا تو اس نے بلند آواز سے پکارا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنے خچر پر سوار تھے۔ ارشاد فرمایا: تم نہ کسی بہرے کو پکار رہے ہو نہ کسی غائب کو۔ پھر ارشاد فرمایا: اے حضرت ابوموسیٰ! یا فرمایا: اے عبداللہ! کیا میں تمہیں ایک ایسا کلمہ نہ بتاؤں جو جنت کے خزانے میں سے ہے؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ ارشاد فرمایا: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ (اللہ کے بغیر نہ کوئی حرکت ہے نہ طاقت)۔
