Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لأَبِي ذَرٍّ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ " تَدْرِي أَيْنَ تَذْهَبُ ". قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ " فَإِنَّهَا تَذْهَبُ حَتَّى تَسْجُدَ تَحْتَ الْعَرْشِ، فَتَسْتَأْذِنَ فَيُؤْذَنَ لَهَا، وَيُوشِكُ أَنْ تَسْجُدَ فَلاَ يُقْبَلَ مِنْهَا، وَتَسْتَأْذِنَ فَلاَ يُؤْذَنَ لَهَا، يُقَالُ لَهَا ارْجِعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ. فَتَطْلُعُ مِنْ مَغْرِبِهَا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى {وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ }".
English Translation
It is narrated from Hadrat Abu Dharr al-Ghifari (may Allah be well pleased with him) that at sunset the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) asked him: Do you know where the sun goes? I submitted: Allah and His Messenger know best. He declared: It goes until it prostrates beneath the Throne, then it seeks permission (to rise again) and permission is granted. And a time is coming near when it will prostrate but its prostration will not be accepted, and it will seek permission but will not be permitted. Rather, it will be told: Return to where you came from! So it will rise from the west. That is the meaning of the saying of Allah the Most High: 'And the sun runs to its appointed resting place; that is the decree of the Almighty, the All-Knowing.'
Urdu Translation
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے سورج غروب ہوتے وقت ان سے دریافت فرمایا: تمہیں معلوم ہے یہ سورج کہاں جاتا ہے؟ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول ہی کو علم ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جاتا ہے اور عرش کے نیچے سجدہ کرتا ہے، پھر (دوبارہ طلوع ہونے کی) اجازت مانگتا ہے اور اسے اجازت دے دی جاتی ہے۔ اور قریب ہے کہ ایک وقت آئے گا جب یہ سجدہ کرے گا تو قبول نہ ہو گا اور اجازت مانگے گا تو اجازت نہ ملے گی، بلکہ اس سے کہا جائے گا: جہاں سے آیا تھا وہیں واپس جا! چنانچہ وہ مغرب سے طلوع ہو گا۔ یہی اللہ تعالیٰ کے فرمان «وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَهَا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ» کا مطلب ہے۔
