Arabic (Original)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ كَانَ يُكْرِي مَزَارِعَهُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَصَدْرًا مِنْ إِمَارَةِ مُعَاوِيَةَ. ثُمَّ حُدِّثَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْمَزَارِعِ، فَذَهَبَ ابْنُ عُمَرَ إِلَى رَافِعٍ فَذَهَبْتُ مَعَهُ، فَسَأَلَهُ فَقَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ كِرَاءِ الْمَزَارِعِ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ قَدْ عَلِمْتَ أَنَّا كُنَّا نُكْرِي مَزَارِعَنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمَا عَلَى الأَرْبِعَاءِ وَبِشَىْءٍ مِنَ التِّبْنِ.
English Translation
It is narrated by Hadrat Nafi` that Hadrat Ibn `Umar used to rent his farms in the time of Hadrat Abu Bakr, `Umar, `Hadrat Uthman, and in the early days of Hadrat Muawiya. Then he was told the narration of Rafi` 'bin Khadij that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) had forbidden the renting of farms. Hadrat Ibn `Umar went to Rafi` and I accompanied him. He asked Rafi` who replied that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) had forbidden the renting of farms. Hadrat Ibn `Umar said, "You know that we used to rent our farms in the lifetime of Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) for the yield of the banks of the water streams (rivers) and for certain amount of figs
Urdu Translation
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، ہم سے حماد نے بیان کیا، ایوب سے، نافع سے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے عہد میں اور حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حکومت کے ابتدائی دور میں اپنے کھیت کرایے پر دیتے تھے۔ پھر انہیں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کھیتوں کو کرایے پر دینے سے منع فرمایا ہے۔ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما رافع کے پاس گئے اور میں بھی ان کے ساتھ گیا۔ انہوں نے رافع سے پوچھا اور انہوں نے تصدیق کی۔ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا ہمیں معلوم تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں کھیت کرایے پر دیے جاتے تھے۔
