Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، ح. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهْىَ صَائِمَةٌ فَقَالَ " أَصُمْتِ أَمْسِ ". قَالَتْ لاَ. قَالَ " تُرِيدِينَ أَنْ تَصُومِي غَدًا ". قَالَتْ لاَ. قَالَ " فَأَفْطِرِي ". وَقَالَ حَمَّادُ بْنُ الْجَعْدِ سَمِعَ قَتَادَةَ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ أَنَّ جُوَيْرِيَةَ حَدَّثَتْهُ فَأَمَرَهَا فَأَفْطَرَتْ
English Translation
It is narrated by Umm al-Mu'minin Hadrat Juwairiya bint al-Harith (may Allah be well pleased with her) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) visited her on a Friday and she was fasting. He (blessings and peace of Allah be upon him) asked, "Did you fast yesterday?" She submitted, "No." He (blessings and peace of Allah be upon him) asked, "Do you intend to fast tomorrow?" She submitted, "No." He (blessings and peace of Allah be upon him) declared, "Then break your fast." Hammad bin al-Ja'd narrated that he heard Qatadah, from Hadrat Abu Ayyub, that Hadrat Juwairiya (may Allah be well pleased with her) said that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) commanded her and she broke her fast.
Urdu Translation
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے (دوسری سند) اور امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ مجھ سے محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے، ان سے حضرت ابوایوب نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین جویریہ بنت حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کے یہاں جمعہ کے دن تشریف لے گئے، (اتفاق سے) وہ روزے سے تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا کل بھی تم نے روزہ رکھا تھا؟ انہوں نے عرض کیا: نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا آئندہ کل روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟ عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر روزہ توڑ دو۔ حماد بن جعد نے بیان کیا کہ انہوں نے قتادہ سے سنا، ان سے حضرت ابوایوب نے بیان کیا اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین جویریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا اور انہوں نے روزہ توڑ دیا۔
