Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ حَدَّثَتْهُ قَالَتْ، لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَصُومُ شَهْرًا أَكْثَرَ مِنْ شَعْبَانَ، فَإِنَّهُ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ، وَكَانَ يَقُولُ " خُذُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ، فَإِنَّ اللَّهَ لاَ يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا، وَأَحَبُّ الصَّلاَةِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَا دُووِمَ عَلَيْهِ، وَإِنْ قَلَّتْ " وَكَانَ إِذَا صَلَّى صَلاَةً دَاوَمَ عَلَيْهَا.
English Translation
It is narrated by Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) who said, "The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) never fasted in any month more than in the month of Sha'ban. He used to fast the whole of Sha'ban. He (blessings and peace of Allah be upon him) used to declare, 'Adopt only as much of good deeds as you can endure, for Allah the Exalted does not tire (of giving reward) until you yourselves tire.' The most beloved prayer to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was the one performed regularly, even if it were little. Whenever he (blessings and peace of Allah be upon him) started a prayer, he would observe it consistently."
Urdu Translation
ہم سے حضرت معاذ بن فضالہ نے بیان کیا، ان سے ہشام نے بیان کیا، ان سے یحییٰ نے، ان سے حضرت ابوسلمہ نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم شعبان سے زیادہ اور کسی مہینے میں روزے نہیں رکھتے تھے، شعبان کے پورے دنوں میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم روزے سے رہتے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمایا کرتے تھے: عمل وہی اختیار کرو جس کی تم میں طاقت ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ (ثواب دینے سے) نہیں تھکتا، تم خود ہی اکتا جاؤ گے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس نماز کو سب سے زیادہ پسند فرماتے جس پر ہمیشگی اختیار کی جائے، خواہ کم ہی کیوں نہ ہو۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب کوئی نماز شروع فرماتے تو اسے ہمیشہ پڑھتے تھے۔
