Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبِرْنِي بِشَىْءٍ، عَقَلْتَهُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًى. قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالأَبْطَحِ. افْعَلْ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكَ.
English Translation
It is narrated by 'Abdul-'Aziz bin Rufay' that I submitted to Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him), 'Tell me something you remember from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): where did he offer the Zuhr prayer on the Day of Tarwiyah (8th Dhul-Hijjah)?' He stated, 'At Mina.' I submitted, 'And where did he offer the 'Asr prayer on the Day of Nafr (departure)?' He stated, 'At al-Abtah,' and added, 'You should do as your leaders do (to avoid causing discord).'
Urdu Translation
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے اسحاق بن یوسف نے بیان کیا، ان سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے عبدالعزیز بن رفیع نے فرمایا کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا: مجھے وہ حدیث ارشاد فرمائیے جو آپ کو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے یاد ہو کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے آٹھویں ذی الحجہ (یوم الترویہ) کے دن ظہر کی نماز کہاں ادا فرمائی تھی؟ انہوں نے فرمایا: منیٰ میں۔ میں نے عرض کیا: اور روانگی کے دن عصر کہاں ادا فرمائی تھی؟ انہوں نے فرمایا: ابطح میں، اور تم اسی طرح کرو جس طرح تمہارے حاکم لوگ کرتے ہوں (تاکہ فتنہ واقع نہ ہو)۔
