Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ تَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ، لاَ نُرَى إِلاَّ الْحَجَّ، فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْىٌ، إِذَا طَافَ وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَنْ يَحِلَّ، قَالَتْ فَدُخِلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ. فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالَ نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَزْوَاجِهِ. قَالَ يَحْيَى فَذَكَرْتُهُ لِلْقَاسِمِ، فَقَالَ أَتَتْكَ بِالْحَدِيثِ عَلَى وَجْهِهِ.
English Translation
It is narrated by Hadrat 'Amra bint 'Abdur-Rahman that she heard Hadrat Umm al-Mu'minin Hadrat 'Aisha (may Allah be well pleased with her) say, 'Five days before the end of Dhul-Qa'da we set out from Madinah in the company of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) with the intention of performing Hajj only. When we approached Makkah, the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) ordered those who had no Hadi with them to finish their Ihram after performing Tawaf of the Ka'ba and (Sa'i) between Safa and Marwa.' Hadrat ' Aisha (may Allah be well pleased with her) added, 'On the Day of Nahr (slaughtering of sacrifice) beef was brought to us. I submitted, "What is this?" The reply was, "The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) has slaughtered (sacrifices) on behalf of his wives."'
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی، انہیں یحییٰ بن سعید نے، ان سے عمرہ بنت عبدالرحمٰن نے بیان فرمایا کہ میں نے حضرت حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (حج کے لیے) تشریف لے گئے تو ذی قعدہ میں سے پانچ دن باقی رہے تھے، ہم صرف حج کا ارادہ لے کر تشریف لے گئے تھے، جب ہم مکہ مکرمہ کے قریب تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ جن لوگوں کے ساتھ قربانی نہ ہو وہ جب طواف فرما لیں اور صفا و مروہ کی سعی بھی فرما لیں تو حلال ہو جائیں۔ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ قربانی کے دن ہمارے گھر گائے کا گوشت لایا گیا تو میں نے عرض کیا کہ یہ کیا ہے؟ (لانے والے نے عرض کیا) کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات کی طرف سے یہ قربانی فرمائی ہے۔ یحییٰ نے فرمایا کہ میں نے عمرہ کی یہ حدیث قاسم سے بیان فرمائی تو انہوں نے فرمایا: عمرہ نے یہ حدیث ٹھیک ٹھیک بیان فرمائی ہے۔
