Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى رَجُلاً يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ " ارْكَبْهَا ". فَقَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ. فَقَالَ " ارْكَبْهَا ". قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ. قَالَ " ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ ". فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الثَّانِيَةِ.
English Translation
It is narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) saw a man driving his Badana (sacrificial camel). He stated, 'Ride on it.' The man submitted, 'It is a Badana.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Ride on it.' He (the man) submitted, 'It is a Badana.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Ride on it, woe to you!' -- on the second or the third time.
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی، انہیں ابوالزناد نے، انہیں اعرج نے اور انہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو قربانی کا جانور لے جاتے دیکھا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس پر سوار ہو جا۔ اس شخص نے عرض کیا کہ یہ تو قربانی کا جانور ہے، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس پر سوار ہو جا۔ اس نے عرض کیا کہ یہ تو قربانی کا جانور ہے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پھر ارشاد فرمایا: افسوس! سوار بھی ہو جاؤ (آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے «ويلك» دوسری یا تیسری مرتبہ ارشاد فرمایا)۔
