Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَمَّا بُنِيَتِ الْكَعْبَةُ ذَهَبَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَعَبَّاسٌ يَنْقُلاَنِ الْحِجَارَةَ فَقَالَ الْعَبَّاسُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اجْعَلْ إِزَارَكَ عَلَى رَقَبَتِكَ. فَخَرَّ إِلَى الأَرْضِ، وَطَمَحَتْ عَيْنَاهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ " أَرِنِي إِزَارِي ". فَشَدَّهُ عَلَيْهِ.
English Translation
Hadrat Jabir bin Abdullah (may Allah be well pleased with them both) narrated that when the Ka'bah was being built (in the pre-Islamic era), the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and Hadrat Abbas (may Allah be well pleased with him) were carrying stones for its construction. Hadrat Abbas (may Allah be well pleased with him) submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), 'Take off your waist-sheet and place it on your neck (so that the stones do not cause discomfort).' When the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) did so, he immediately fell to the ground unconscious and his blessed eyes turned towards the sky. He declared, 'Give me my waist-sheet.' Then he tied it firmly around himself.
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوعاصم نبیل نے بیان کیا، کہا کہ مجھے ابن جریج نے خبر دی، کہا کہ مجھے عمرو بن دینار نے خبر دی، کہا کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ (زمانہ جاہلیت میں) جب کعبہ کی تعمیر ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی پتھر اٹھا کر لا رہے تھے۔ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ اپنا تہبند اتار کر کاندھے پر ڈال لیجیے (تاکہ پتھر اٹھانے میں تکلیف نہ ہو)۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کیا تو فوراً بیہوش ہو کر زمین پر گر پڑے اور آپ کی مبارک آنکھیں آسمان کی طرف لگ گئیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے میرا تہبند دے دو۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اسے مضبوط باندھ لیا۔
