Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ نَاسًا مِنَ الأَنْصَارِ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَعْطَاهُمْ، ثُمَّ سَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ، حَتَّى نَفِدَ مَا عِنْدَهُ فَقَالَ " مَا يَكُونُ عِنْدِي مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ أَدَّخِرَهُ عَنْكُمْ، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ، وَمَنْ يَتَصَبَّرْ يُصَبِّرْهُ اللَّهُ، وَمَا أُعْطِيَ أَحَدٌ عَطَاءً خَيْرًا وَأَوْسَعَ مِنَ الصَّبْرِ ".
English Translation
It is narrated by Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) that some people of the Ansar asked the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and he gave them. Then they asked him again and he gave them again, until what he had was exhausted. Then he stated, 'Whatever good I have, I will never withhold it from you. And whoever refrains from asking, Allah will grant him self-sufficiency. Whoever seeks independence, Allah will make him independent. Whoever strives to be patient, Allah will grant him patience. No one has been given a blessing better and more abundant than patience.'
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی، ابن شہاب سے، انہیں عطاء بن یزید لیثی نے اور انہیں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ انصار کے کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں عطا فرمایا۔ پھر انہوں نے سوال کیا اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پھر عطا فرمایا۔ یہاں تک کہ جو مال آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھا وہ ختم ہو گیا۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر میرے پاس جو مال و دولت ہو تو میں اسے بچا کر نہیں رکھوں گا۔ مگر جو شخص سوال کرنے سے بچتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اسے سوال کرنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ اور جو شخص بے نیازی برتتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے بے نیاز بنا دیتا ہے۔ اور جو شخص اپنے اوپر زور ڈال کر بھی صبر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اسے صبر و استقلال عطا فرماتا ہے۔ اور کسی کو بھی صبر سے زیادہ بہتر اور اس سے زیادہ بے پایاں خیر نہیں ملی (صبر تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہے)۔
