Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ، حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ الصَّدَقَةِ أَعْظَمُ أَجْرًا قَالَ " أَنْ تَصَدَّقَ وَأَنْتَ صَحِيحٌ شَحِيحٌ، تَخْشَى الْفَقْرَ وَتَأْمُلُ الْغِنَى، وَلاَ تُمْهِلُ حَتَّى إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ قُلْتَ لِفُلاَنٍ كَذَا، وَلِفُلاَنٍ كَذَا، وَقَدْ كَانَ لِفُلاَنٍ ".
English Translation
Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) narrated: A person came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and submitted, 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! Which charity carries the greatest reward?' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'That you give in charity while you are healthy and miserly, fearing poverty and hoping for wealth. Do not delay until the soul reaches the throat, and then you say: "This much for so-and-so, and this much for so-and-so" — when it has already become the property of so-and-so.'
Urdu Translation
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عمارہ بن قعقاع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوزرعہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! کس طرح کے صدقہ میں سب سے زیادہ ثواب ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس صدقہ میں جسے تم صحت کے ساتھ بخل کے باوجود کرو — تمہیں ایک طرف فقیری کا ڈر ہو اور دوسری طرف مالدار بننے کی تمنا اور امید ہو — اور (اس صدقہ خیرات میں) ڈھیل نہ ہونی چاہیے کہ جب جان حلق تک آ جائے تو اس وقت کہنے لگے کہ فلاں کے لیے اتنا اور فلاں کے لیے اتنا، حالانکہ وہ تو اب فلاں کا ہو چکا۔
