Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا هِلاَلُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ شَهِدْنَا بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جَالِسٌ عَلَى الْقَبْرِ، فَرَأَيْتُ عَيْنَيْهِ تَدْمَعَانِ فَقَالَ " هَلْ فِيكُمْ مِنْ أَحَدٍ لَمْ يُقَارِفِ اللَّيْلَةَ ". فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ أَنَا. قَالَ " فَانْزِلْ فِي قَبْرِهَا ". فَنَزَلَ فِي قَبْرِهَا فَقَبَرَهَا. قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ فُلَيْحٌ أُرَاهُ يَعْنِي الذَّنْبَ. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ {لِيَقْتَرِفُوا} أَىْ لِيَكْتَسِبُوا.
English Translation
Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) narrated: We were present at the funeral of the daughter of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was seated at the graveside. I saw his blessed eyes filled with tears. He stated, 'Is there anyone among you who did not approach his wife last night?' Hadrat Abu Hadrat Talha (may Allah be well pleased with him) submitted, 'I am here (i.e. I did not).' He stated, 'Then descend into the grave.' So he descended into the grave and buried her. Abdullah bin al-Mubarak (upon him be mercy) stated that Fulaih said, 'I think "lam yuqarif" means committing a sin.' Imam al-Bukhari (upon him be mercy) stated that in Surah al-An'am, the word "li-yaqtarifu" means 'to earn (sin).'
Urdu Translation
ہم سے محمد بن سنان نے بیان کیا، ان سے فلیح بن سلیمان نے بیان کیا، ان سے ہلال بن علی نے بیان کیا، ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کیا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی کے جنازے میں حاضر تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم قبر پر تشریف فرما تھے۔ میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تم میں کوئی ایسا ہے جو آج رات بیوی کے پاس نہ گیا ہو؟ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: میں حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم قبر میں اتر جاؤ۔ چنانچہ وہ قبر میں اترے اور میت کو دفن کیا۔ عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا کہ فلیح نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ «لم يقارف» سے مراد گناہ ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ سورۃ الانعام میں جو «ليقترفوا» آیا ہے اس کا معنی ہے کہ تاکہ (گناہ) کمائیں۔
