Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ تُوُفِّيَتْ بِنْتُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لَنَا " اغْسِلْنَهَا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي ". فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَنَزَعَ مِنْ حِقْوِهِ إِزَارَهُ وَقَالَ " أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ ".
English Translation
Narrated by Hadrat Umm 'Atiyya (may Allah be well pleased with her): A daughter of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) passed away. He stated to us, 'Wash her three or five times, or more than that if you deem it necessary. When you are done, inform me.' When we finished, we informed him. He removed his izar (waist-wrapper) from his waist and gave it to us and stated, 'Use it as her inner garment.'
Urdu Translation
ہم سے عبدالرحمٰن بن حماد نے بیان کیا، ہمیں ابن عون نے خبر دی، ان سے محمد بن سیرین نے اور ان سے حضرت اُمّ عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ایک صاحبزادی کا وصال ہو گیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے ارشاد فرمایا: انہیں تین بار یا پانچ بار یا اس سے زیادہ - اگر تم مناسب سمجھو تو - غسل دو۔ جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے اطلاع دو۔ جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی کمر سے ازار (تہبند) کھول کر عنایت فرمایا اور ارشاد فرمایا: اسے ان کی قمیص بنا دو۔
