Arabic (Original)
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ تُوُفِّيَتْ إِحْدَى بَنَاتِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَخَرَجَ، فَقَالَ " اغْسِلْنَهَا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَاجْعَلْنَ فِي الآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي ". قَالَتْ فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ، فَأَلْقَى إِلَيْنَا حِقْوَهُ فَقَالَ " أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ ". وَعَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ـ رضى الله عنهما ـ بِنَحْوِهِ وَقَالَتْ إِنَّهُ قَالَ " اغْسِلْنَهَا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ ". قَالَتْ حَفْصَةُ قَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ ـ رضى الله عنها ـ وَجَعَلْنَا رَأْسَهَا ثَلاَثَةَ قُرُونٍ.
English Translation
Narrated by Hadrat Umm 'Atiyya (may Allah be well pleased with her): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came to us while we were washing his daughter. He stated, 'Wash her three times, or five times, or more if you see fit, with water and lote-tree leaves. Put camphor or a little camphor in the final wash. When you finish, call me.' When we finished, we informed him. He gave us his waist-wrapper (izar) and stated, 'Use it as her inner garment.' Muhammad bin Sirin said: Hadrat Umm 'Atiyya (may Allah be well pleased with her) meant his izar (waist-wrapper).
Urdu Translation
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، ہمیں ابن ابی عدی نے خبر دی، انہیں ابن عون نے، ان سے محمد بن سیرین نے اور ان سے حضرت اُمّ عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی کو غسل دے رہی تھیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انہیں تین بار یا پانچ بار یا اگر تم مناسب سمجھو تو اس سے زیادہ بار پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور آخری بار کافور یا تھوڑا سا کافور ملا دو۔ جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے بلا لینا۔ جب ہم فارغ ہوئیں تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع دی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ازار ہمارے حوالے فرمایا اور ارشاد فرمایا: اسے ان کی قمیص بنا دو۔ محمد بن سیرین فرماتے ہیں: ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی مراد (آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے) ازار سے تھی۔
