Arabic (Original)
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَصِيرٍ، عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا الصُّبْحَ فَقَالَ " أَشَاهِدٌ فُلاَنٌ " . قَالُوا لاَ . قَالَ " أَشَاهِدٌ فُلاَنٌ " . قَالُوا لاَ . قَالَ " إِنَّ هَاتَيْنِ الصَّلاَتَيْنِ أَثْقَلُ الصَّلَوَاتِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ وَلَوْ تَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لأَتَيْتُمُوهُمَا وَلَوْ حَبْوًا عَلَى الرُّكَبِ وَإِنَّ الصَّفَّ الأَوَّلَ عَلَى مِثْلِ صَفِّ الْمَلاَئِكَةِ وَلَوْ عَلِمْتُمْ مَا فَضِيلَتُهُ لاَبْتَدَرْتُمُوهُ وَإِنَّ صَلاَةَ الرَّجُلِ مَعَ الرَّجُلِ أَزْكَى مِنْ صَلاَتِهِ وَحْدَهُ وَصَلاَتُهُ مَعَ الرَّجُلَيْنِ أَزْكَى مِنْ صَلاَتِهِ مَعَ الرَّجُلِ وَمَا كَثُرَ فَهُوَ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى " .
English Translation
Hadrat Ubayy ibn Ka'b (may Allah be well pleased with him) narrates: 'One day the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) led us in the Fajr prayer and asked: "Is so-and-so present?" They said: "No." He (blessings and peace of Allah be upon him) asked: "Is so-and-so present?" They said: "No." Then he (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Indeed, these two prayers (Isha and Fajr) are the heaviest upon the hypocrites. If you knew what (reward) is in them, you would come to them even crawling on your knees. The first row is like the row of the angels — if you knew its virtue, you would race to it. And a man's prayer with (another) man is purer than his prayer alone, and his prayer with two men is purer than with one, and the more (in congregation), the more beloved it is to Allah the Exalted."'
Urdu Translation
حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور ارشاد فرمایا: کیا فلاں حاضر ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: نہیں۔ فرمایا: کیا فلاں حاضر ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: نہیں۔ پھر ارشاد فرمایا: بے شک یہ دو نمازیں (عشاء اور فجر) منافقوں پر سب سے زیادہ بھاری ہیں۔ اگر تمہیں معلوم ہو کہ ان دونوں میں کیا (اجر) ہے تو تم گھٹنوں کے بل گھسٹتے ہوئے بھی ضرور آؤ۔ اور پہلی صف فرشتوں کی صف جیسی ہے، اگر تمہیں اس کی فضیلت معلوم ہو تو تم اس کے لیے دوڑ پڑو۔ اور آدمی کی ایک آدمی کے ساتھ نماز اکیلے نماز سے زیادہ پاکیزہ ہے، اور دو آدمیوں کے ساتھ نماز ایک کے ساتھ سے زیادہ پاکیزہ ہے، اور جتنے زیادہ ہوں وہ اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے۔
