الترجمة الإنجليزية
Abu Musa (may Allah be pleased with him) said: The Prophet (peace be upon him) had sent me to my people in Yemen. When I returned, the Prophet (peace be upon him) was at al-Batha'. He asked me: "What Ihram did you enter?" I said: "I entered Ihram like the Prophet's Ihram." He asked: "Do you have a sacrificial animal with you?" I said: "No." He ordered me to perform Tawaf of the Ka'bah and Sa'i between Safa and Marwah, and then to come out of Ihram. I did so, then went to a woman of my people who combed my hair or washed my head. Later, when Umar (may Allah be pleased with him) became Caliph and I told him this hadith, he said: "If we follow the Book of Allah, it commands us to complete (Hajj and Umrah). And if we follow the Sunnah of the Messenger of Allah (peace be upon him), he did not come out of Ihram until he had offered his sacrifice."
الترجمة الأردية
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمجھے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے میری قوم کی طرف یمن بھیجا تھا پس میں (لوٹ کر ایسے وقت) آیا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمبطحاء میں تھے، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے (مجھ سے) دریافت کیا کہ تم نے کون سا احرام باندھا ہے؟ میں نے عرض کی کہ میں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے احرام کے مثل احرام باندھا ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا تمہارے ہمراہ قربانی کا جانور ہے؟“میں نے عرض کی نہیں۔ پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے حکم دیا کہ میں کعبہ کا طواف کروں چنانچہ میں نے کعبہ کا اور صفا مروہ کا طواف کیا پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھے (احرام کھولنے کا) حکم دیا چنانچہ میں احرام سے باہر ہو گیا پھر میں اپنی قوم کی کسی عورت کے پاس گیا اور اس نے مجھے کنگھی کی یا میرا سر دھویا پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے (اور یہ حدیث میں نے ان سے بیان کی تو) انہوں نے کہا کہ (یہ حدیث ہم نہیں جانتے کہ کیسی ہے) اگر ہم اللہ کی کتاب پر عمل کریں تو وہ ہمیں (حج و عمرہ کے) پورا کرنے کا حکم دیتی ہے اللہ تعالیٰ نے (سورۃ البقرہ آیت نمبر 196 میں) فرمایا ہے:”اور حج اور عمرہ کو پورا کرو اللہ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے“اور اگر ہم رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی سنت پر عمل کریں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمبھی احرام سے باہر نہیں ہوئے یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے قربانی کر لی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 789]
