الترجمة الإنجليزية
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated about Hajj (as mentioned before). In this narration, she said: We set out during the month of Hajj with the intention of Hajj only. When we reached Sarif, the Prophet (peace be upon him) told his Companions: "Whoever does not have a sacrificial animal and wishes to make his Ihram for Umrah (instead of Hajj), let him do so. But whoever has a sacrificial animal should not do so." Some Companions followed this instruction and some did not. The Prophet (peace be upon him) and some wealthy Companions who had sacrificial animals could not convert to Umrah (i.e., they could not come out of Ihram).
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حج کے بارے میں حدیث گزر چکی ہے(دیکھئیے کتاب: حیض کا بیان۔۔۔ باب: حیض کے مسائل کے متعلق جبکہ عورت حائضہ ہو۔۔۔) اور یہاں اس روایت میں کہتی ہیں کہ ہم حج کے مہینے میں حج کی راتوں میں حج کے احرام کے ساتھ (مدینے سے) نکلے پھر ہم (مقام) سرف میں اترے۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلماپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا:”تم میں سے جس شخص کے ہمراہ قربانی کا جانور نہ ہو اور وہ چاہے کہ اس احرام سے عمرہ کرے تو وہ ایسا کر لے اور جس شخص کے ہمراہ قربانی کا جانور ہو وہ ایسا نہ کرے۔ ام المؤمنین فرماتی ہیں، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے اصحاب میں سے بعض نے اس حکم پر عمل کیا اور بعض نے نہ کیا۔ مزید کہتی ہیں کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلماور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے چند صحابہ استطاعت و حوصلہ کے مالک تھے اور جن کے ہمراہ قربانی بھی تھی وہ عمرہ پر قادر نہ ہوئے (یعنی عمرہ کر کے احرام نہ کھول سکے) اور پھر بقیہ حدیث بیان کی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 790]
