العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " انْطَلِقُوا إِلَى يَهُودَ ". فَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّى جِئْنَا بَيْتَ الْمِدْرَاسِ فَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَنَادَاهُمْ " يَا مَعْشَرَ يَهُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا ". فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ. فَقَالَ " ذَلِكَ أُرِيدُ "، ثُمَّ قَالَهَا الثَّانِيَةَ. فَقَالُوا قَدْ بَلَّغْتَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ. ثُمَّ قَالَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ " اعْلَمُوا أَنَّ الأَرْضَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ، وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَكُمْ، فَمَنْ وَجَدَ مِنْكُمْ بِمَالِهِ شَيْئًا فَلْيَبِعْهُ، وَإِلاَّ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا الأَرْضُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) narrates: 'We were in the mosque when the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came out to us and declared: Let us proceed to the Jews. We went along with him until we reached Bait al-Midras (the Jewish house of study). The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stood and addressed them: O assembly of Jews! Accept Islam and you will be safe. They said: O Abul-Qasim! You have conveyed the message. He declared: That is what I want. He repeated this a second time and they gave the same reply. Then a third time he declared, and then added: Know that the earth belongs to Allah and His Messenger, and I intend to expel you from this land. So whoever among you has any property, let him sell it; otherwise know that the earth belongs to Allah and His Messenger.'
الترجمة الأردية
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم مسجد میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: یہودیوں کے پاس چلو۔ ہم آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے یہاں تک کہ بیت المدراس (یہودیوں کی درسگاہ) پہنچے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور ان سے فرمایا: اے یہود کی جماعت! اسلام لاؤ، سلامتی پاؤ گے۔ انہوں نے کہا: ابوالقاسم! آپ نے پیغام پہنچا دیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا مقصد بھی یہی ہے۔ پھر دوسری بار یہی فرمایا، انہوں نے کہا: ابوالقاسم! آپ نے پہنچا دیا۔ پھر تیسری بار ارشاد فرمایا اور فرمایا: جان لو کہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے اور میں تمہیں جلاوطن کرنا چاہتا ہوں۔ پس تم میں سے جس کے پاس کوئی مال ہو وہ اسے بیچ دے، ورنہ جان لو کہ زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے۔
