العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ مُنْذِرٍ، عَنْ رَبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ خَطَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَطًّا مُرَبَّعًا، وَخَطَّ خَطًّا فِي الْوَسَطِ خَارِجًا مِنْهُ، وَخَطَّ خُطُطًا صِغَارًا إِلَى هَذَا الَّذِي فِي الْوَسَطِ، مِنْ جَانِبِهِ الَّذِي فِي الْوَسَطِ وَقَالَ " هَذَا الإِنْسَانُ، وَهَذَا أَجَلُهُ مُحِيطٌ بِهِ ـ أَوْ قَدْ أَحَاطَ بِهِ ـ وَهَذَا الَّذِي هُوَ خَارِجٌ أَمَلُهُ، وَهَذِهِ الْخُطُطُ الصِّغَارُ الأَعْرَاضُ، فَإِنْ أَخْطَأَهُ هَذَا نَهَشَهُ هَذَا، وَإِنْ أَخْطَأَهُ هَذَا نَهَشَهُ هَذَا ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated Hadrat ' Abdullah (may Allah be well pleased with him): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) drew a square and drew a line in the middle extending beyond it, and drew small lines attached to that central line from its sides, and stated, "This is the human being, and this is his death surrounding him — or it has already surrounded him — and this extending line is his hope, and these small lines are the calamities and afflictions. If one misses him, another catches him, and if that one misses him, this one catches him.""
الترجمة الأردية
ہم سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا، کہا ہمیں یحییٰ نے خبر دی، ان سے سفیان نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، ان سے منذر نے، ان سے ربیع بن خثیم نے اور ان سے حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چوکور لکیر کھینچی اور درمیان میں ایک لکیر کھینچی جو اس سے باہر نکلی ہوئی تھی اور درمیان والی لکیر کی دونوں جانب چھوٹی چھوٹی لکیریں کھینچیں اور ارشاد فرمایا: یہ انسان ہے اور یہ اس کی اجل ہے جو اسے گھیرے ہوئے ہے — یا فرمایا: اس نے اسے گھیر لیا ہے — اور یہ جو باہر نکلی ہوئی ہے یہ اس کی آرزو ہے اور یہ چھوٹی لکیریں آفتیں اور حادثات ہیں۔ اگر یہ اسے نہ لگے تو وہ لگے اور اگر وہ نہ لگے تو یہ لگے۔
