العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، وَالدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " أَرَأَيْتُمْ لَوْ أَنَّ نَهَرًا بِبَابِ أَحَدِكُمْ، يَغْتَسِلُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسًا، مَا تَقُولُ ذَلِكَ يُبْقِي مِنْ دَرَنِهِ ". قَالُوا لاَ يُبْقِي مِنْ دَرَنِهِ شَيْئًا. قَالَ " فَذَلِكَ مِثْلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ، يَمْحُو اللَّهُ بِهَا الْخَطَايَا ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) that he heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: 'Tell me, if there were a river at the door of one of you in which he bathes five times a day, would any dirt remain on him?' They said, 'Not a trace of dirt would remain on him.' He (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'That is the example of the five daily prayers. Allah the Exalted wipes away sins through them.'
الترجمة الأردية
ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے ابن ابی حازم اور دراوردی نے یزید سے بیان کیا، انہوں نے محمد بن ابراہیم تیمی سے، انہوں نے حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، آپ ارشاد فرما رہے تھے: "بتاؤ! اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر نہر بہتی ہو اور وہ اس میں روزانہ پانچ مرتبہ نہائے، تو کیا تمہارا خیال ہے کہ اس کے بدن پر کچھ بھی میل باقی رہے گی؟" صحابہ کرام نے عرض کیا: اس کے بدن پر ذرا بھی میل نہیں رہے گی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "یہی مثال پانچ وقت کی نمازوں کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔"
