العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ الْعَيْزَارِ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ، يَقُولُ حَدَّثَنَا صَاحِبُ، هَذِهِ الدَّارِ وَأَشَارَ إِلَى دَارِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ قَالَ " الصَّلاَةُ عَلَى وَقْتِهَا ". قَالَ ثُمَّ أَىُّ قَالَ " ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ ". قَالَ ثُمَّ أَىُّ قَالَ " الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ". قَالَ حَدَّثَنِي بِهِنَّ وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat ' Abdullah bin Mas'ud (may Allah be well pleased with him) who said: I asked the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), 'Which deed is most beloved to Allah the Exalted?' He (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Prayer at its proper time.' I asked, 'Then which?' He said: 'Kindness to parents.' I asked, 'Then which?' He said: 'Jihad in the path of Allah.' Hadrat ' Abdullah (may Allah be well pleased with him) said: He told me these things, and had I asked more, he would have told me more.
الترجمة الأردية
ہم سے حضرت ابوالولید ہشام بن عبدالملک نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا۔ ولید بن عیزار نے کہا: مجھے خبر دی ابوعمرو شیبانی نے، انہوں نے فرمایا: مجھ سے اس گھر کے مالک نے بیان کیا — اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر کی طرف اشارہ کیا — انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب عمل کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "نماز اپنے وقت پر ادا کرنا۔" میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ ارشاد فرمایا: "والدین کے ساتھ حسنِ سلوک۔" میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ ارشاد فرمایا: "اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا۔" حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ باتیں ارشاد فرمائیں، اور اگر میں مزید سوال کرتا تو آپ مزید بتاتے۔
