العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " كُلُّكُمْ رَاعٍ فَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَالأَمِيرُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ وَهْوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ، وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَهْوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ، وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ بَعْلِهَا وَوَلَدِهِ وَهْىَ مَسْئُولَةٌ عَنْهُمْ، وَالْعَبْدُ رَاعٍ عَلَى مَالِ سَيِّدِهِ وَهْوَ مَسْئُولٌ عَنْهُ، أَلاَ فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Every one of you is a guardian and is responsible for his charges. The ruler who has authority over the people is a guardian and is responsible for them. A man is a guardian of his household and is responsible for them. A woman is a guardian of her husband's home and his children, and is responsible for them. A slave is a guardian of his master's property and is responsible for it. Beware! Every one of you is a guardian and every one of you shall be questioned about his charges.'
الترجمة الأردية
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے ہر شخص نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا۔ لوگوں کا حاکم نگہبان ہے اور اس سے ان کے بارے میں سوال ہوگا۔ مرد اپنے اہلِ خانہ کا نگہبان ہے اور اس سے ان کے بارے میں سوال ہوگا۔ عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کے بچوں کی نگہبان ہے اور اس سے ان کے بارے میں سوال ہوگا۔ غلام اپنے آقا کے مال کا نگہبان ہے اور اس سے اس کے بارے میں سوال ہوگا۔ خبردار! تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور تم سب سے اپنی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا۔
