العربية (الأصل)
حَدَّثَنَامُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْوَرَّاقُ، قَالَ: ثناابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْعُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْنَافِعِ، عَنِابْنِ عُمَرَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَالأَمِيرُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ عَلَيْهِمْ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ، أَلا وَإِنَّ الرَّجُلَ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ، أَلا وَإِنَّ الْمَرْأَةَ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وَهِيَ مَسْئُولَةٌ عَنْهُمْ، أَلا وَالْعَبْدُ رَاعٍ عَلَى مَالِ سَيِّدِهِ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُ، أَلا فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ".
الترجمة الإنجليزية
Ibn Umar (may Allah be pleased with them) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: 'Each of you is a shepherd and each of you is responsible for his flock. The leader who is in charge of people is a shepherd over them and is responsible for them. Indeed, a man is a shepherd over the members of his household and is responsible for them. Indeed, a woman is a shepherdess over her husband's household and is responsible for them. Indeed, a servant is a shepherd over his master's wealth and is responsible for it. So each of you is a shepherd and each of you is responsible for his flock.'
الترجمة الأردية
سیدنا عبد الله بن عمر رضی الله عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: آپ سب نگہبان (ذمہ دار) ہیں اور آپ سب اپنی رعیت کے متعلق جوابدہ ہیں، پس لوگوں کا امیر ان کا ذمہ دار ہے اور ان کے متعلق (الله کے ہاں) جوابدہ ہے، خبردار! مرد اپنے گھر والوں کا ذمہ دار ہے اور وہ ان کے بارے میں جوابدہ ہے، خبردار! بیوی اپنے خاوند کے گھر کی ذمہ دار ہے اور اس کے متعلق جوابدہ ہے، خبردار! غلام اپنے آقا کے مال کا ذمہ دار ہے اور اس مال کے بارے میں جوابدہ ہے، سن لیں! آپ سب نگہبان (ذمہ دار) ہیں اور سب سے اپنی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1094]
