العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، حَدَّثَنَا خَبَّابٌ، قَالَ كُنْتُ رَجُلاً قَيْنًا فَعَمِلْتُ لِلْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ فَاجْتَمَعَ لِي عِنْدَهُ فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ فَقَالَ لاَ وَاللَّهِ لاَ أَقْضِيكَ حَتَّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ. فَقُلْتُ أَمَا وَاللَّهِ حَتَّى تَمُوتَ ثُمَّ تُبْعَثَ فَلاَ. قَالَ وَإِنِّي لَمَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ قُلْتُ نَعَمْ. قَالَ فَإِنَّهُ سَيَكُونُ لِي ثَمَّ مَالٌ وَوَلَدٌ فَأَقْضِيكَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى {أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَيَنَّ مَالاً وَوَلَدًا}
الترجمة الإنجليزية
Umar bin Hafs bin Ghiyath narrated to us, he said my father narrated to me, from al-A'mash, from Muslim bin Subayh, from Masruq, from Hadrat Khabbab bin al-Aratt (may Allah be well pleased with him), who said: I was a blacksmith and had done some work for al-'As bin Wa'il (the polytheist). When a considerable amount of wages accumulated with him, I went to demand payment. He said: By Allah! I will not pay you until you disbelieve in Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him). I said: By Allah! That shall never happen, not even after you die and are resurrected. He said: Will I really die and then be resurrected? I said: Yes! He said: Then I shall have wealth and offspring there and will pay your debt there. Thereupon Allah the Exalted revealed: 'Have you seen him who disbelieved in Our signs and said: I shall certainly be given wealth and offspring?' (Surah Maryam 19:77).
الترجمة الأردية
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، ان سے اعمش نے بیان کیا، ان سے مسلم بن صبیح نے، ان سے مسروق نے، ان سے حضرت خباب بن ارت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان فرمایا کہ میں لوہار تھا۔ میں نے عاص بن وائل (مشرک) کے لیے کام کیا۔ جب بہت سی مزدوری جمع ہو گئی تو میں تقاضا کرنے گیا۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں تمہاری مزدوری اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک تم محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کا انکار نہ کرو۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم! تمہارے مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے تک بھی ایسا نہ ہو گا۔ اس نے کہا: کیا میں مرنے کے بعد دوبارہ اٹھایا جاؤں گا؟ میں نے کہا: ہاں! اس نے کہا: تب تو وہاں میرے پاس مال اور اولاد ہو گی اور وہیں تمہارا قرض ادا کر دوں گا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: «أفرأيت الذي كفر بآياتنا وقال لأوتين مالا وولدا» (کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اور کہا: مجھے ضرور مال اور اولاد دی جائے گی)۔
