العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ، عَائِذُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ـ رضى الله عنه ـ وَكَانَ شَهِدَ بَدْرًا، وَهُوَ أَحَدُ النُّقَبَاءِ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ وَحَوْلَهُ عِصَابَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ " بَايِعُونِي عَلَى أَنْ لاَ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلاَ تَسْرِقُوا، وَلاَ تَزْنُوا، وَلاَ تَقْتُلُوا أَوْلاَدَكُمْ، وَلاَ تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلاَ تَعْصُوا فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ فِي الدُّنْيَا فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا ثُمَّ سَتَرَهُ اللَّهُ، فَهُوَ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ، وَإِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ ". فَبَايَعْنَاهُ عَلَى ذَلِكَ.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Ubada bin al-Samit (may Allah be well pleased with him), who participated in the Battle of Badr and was among the leaders on the Night of al-Aqaba, narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated to a group of his Companions gathered around him: Pledge allegiance to me that you will not associate anything with Allah, that you will not steal, that you will not commit fornication, that you will not kill your children, that you will not fabricate any slander between your hands and feet, and that you will not disobey in any righteous matter. Whoever among you fulfils this, his reward rests with Allah; and whoever commits any of these and is punished in this world, it shall be expiation for him; and whoever commits any of these and Allah conceals it, then his affair rests with Allah the Exalted — if He wills, He shall forgive him, and if He wills, He shall punish him. So we pledged allegiance upon all of this.
الترجمة الأردية
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو بدر کی جنگ میں شریک ہوئے تھے اور لیلۃ العقبہ کے نقیبوں میں سے تھے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کی ایک جماعت کے درمیان ارشاد فرمایا: مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ گے، چوری نہ کرو گے، زنا نہ کرو گے، اپنی اولاد کو قتل نہ کرو گے، عمداً کوئی بہتان نہ باندھو گے اور کسی نیک بات میں نافرمانی نہ کرو گے۔ پس تم میں سے جو یہ عہد پورا کرے گا اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اور جو ان میں سے کسی بات کا ارتکاب کرے اور دنیا میں اسے سزا مل جائے تو وہ اس کے لیے کفارہ ہے، اور جو ان میں سے کسی بات کا ارتکاب کرے اور اللہ تعالیٰ اسے پردہ پوشی عطا فرمائے تو اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے، چاہے تو معاف فرمائے اور چاہے تو سزا دے۔ پس ہم نے ان تمام باتوں پر بیعت کر لی۔
