العربية (الأصل)
أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ، حَدَّثَهُ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَلاَ تُبَايِعُونِي عَلَى مَا بَايَعَ عَلَيْهِ النِّسَاءُ أَنْ لاَ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلاَ تَسْرِقُوا وَلاَ تَزْنُوا وَلاَ تَقْتُلُوا أَوْلاَدَكُمْ وَلاَ تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ وَلاَ تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ " . قُلْنَا بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ فَبَايَعْنَاهُ عَلَى ذَلِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَمَنْ أَصَابَ بَعْدَ ذَلِكَ شَيْئًا فَنَالَتْهُ عُقُوبَةٌ فَهُوَ كَفَّارَةٌ وَمَنْ لَمْ تَنَلْهُ عُقُوبَةٌ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ وَإِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ " .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Hadrat ' Ubadah bin As-Samit (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: "Why don't you pledge to me upon that which the women have pledged: That you will not associate anything with Allah, that you will not steal, that you will not have unlawful sexual relations, that you will not utter slander, fabricating from between your hands and feet, and that you will not disobey me in goodness (Ma'ruf)?" We said: "yes, O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)." So we gave him our pledge, on that basis. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: "Whoever commits any of these actions after that, and is punished, that will be an expiation. Whoever is not punished, then his affair is up to Allah; if He wills, He will forgive him, and if He wills, He will punish him
الترجمة الأردية
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم مجھ سے اس بات پر بیعت نہیں کرو گے جس پر عورتوں نے بیعت کی ہے؟ یعنی تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، چوری نہیں کرو گے، زنا نہیں کرو گے، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، کوئی بہتان نہیں لگاؤ گے جو اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان سے گھڑو، اور نیکی میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! پس ہم نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اس پر بیعت کی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے اس کے بعد ان میں سے کوئی گناہ کیا اور اسے سزا ملی تو وہ اس کا کفارہ ہے، اور جسے سزا نہ ملی تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے، چاہے تو بخش دے اور چاہے تو سزا دے۔
