العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا، وَقَدْ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ}.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) narrated that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) arrived at Makkah and circumambulated the Ka'bah seven times, then offered two rak'at behind the Maqam Ibrahim (upon him be peace), and then proceeded towards Safa (for Sa'i). And Allah Most High has declared, 'Verily, in the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) you have an excellent example.'
الترجمة الأردية
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے عمرو بن دینار نے بیان کیا، انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (مکہ مکرمہ) تشریف لائے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے خانۂ کعبہ کے سات چکروں سے طواف فرمایا اور مقامِ ابراہیم (علیہ السلام) کے پیچھے دو رکعت نماز ادا فرمائی، پھر صفا کی طرف (سعی کرنے) تشریف لے گئے۔ اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ تمہارے لیے رسول اللہ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔
