العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ، طَافَ بِالْبَيْتِ الْعُمْرَةَ، وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ. وَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ لاَ يَقْرَبَنَّهَا حَتَّى يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated from Amr bin Dinar (may Allah's mercy be upon him) who said: We asked Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) about a man who performed Tawaf of the Ka'bah for Umrah but did not perform Sa'i between Safa and Marwah — can he approach his wife? Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) said: The Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came (to Makkah al-Mukarramah) and circumambulated the Sacred House seven times, offered two rak'at of prayer behind the Station of Ibrahim (upon him be peace), and performed Sa'i between Safa and Marwah. And indeed in the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) you have the best example. And we also asked Hadrat Jabir bin Abdullah (may Allah be well pleased with them both), and he said: He should absolutely not go near his wife until he has performed Sa'i between Safa and Marwah.
الترجمة الأردية
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عمرو بن دینار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، فرمایا ہم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ایک ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جس نے عمرے کا طواف تو کر لیا لیکن صفا اور مروہ کے درمیان سعی نہیں کی، کیا وہ اپنی بیوی سے (صحبت کر سکتا ہے)؟ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (مکہ مکرمہ) تشریف لائے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ شریف کے سات چکر لگائے اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز ادا فرمائی اور صفا و مروہ کے درمیان سعی فرمائی۔ اور بے شک تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (کی زندگی) میں بہترین نمونہ ہے۔ اور ہم نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا وہ اپنی بیوی کے قریب ہرگز نہ جائے جب تک صفا و مروہ کے درمیان سعی نہ کر لے۔
