العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَرَبِيٍّ، قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ اسْتِلاَمِ الْحَجَرِ،. فَقَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ. قَالَ قُلْتُ أَرَأَيْتَ إِنْ زُحِمْتُ أَرَأَيْتَ إِنْ غُلِبْتُ قَالَ اجْعَلْ أَرَأَيْتَ بِالْيَمَنِ، رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ.
الترجمة الإنجليزية
Hadrat al-Zubayr bin Arabi narrated that a man asked Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) about touching the Black Stone. He replied, 'I saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) touching and kissing it.' The man submitted, 'But what if there is a throng and the crowd overpowers me?' He replied sternly, 'Leave your "what ifs" in Yemen! I saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) touching and kissing it.'
الترجمة الأردية
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے حضرت زبیر بن عربی نے بیان کیا کہ ایک شخص نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے حجرِ اسود کے استلام کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اس کا استلام کرتے اور بوسہ دیتے دیکھا ہے۔ اس شخص نے عرض کیا کہ اگر ہجوم ہو جائے اور میں عاجز ہو جاؤں تو کیا کروں؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ اس اگر وگر کو یمن میں جا کر رکھو! میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ اس کا استلام فرماتے تھے اور بوسہ دیتے تھے۔
