العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَقَّتَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلأَهْلِ الشَّأْمِ الْجُحْفَةَ، وَلأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ، وَلأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ، هُنَّ لَهُنَّ وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِنَّ، مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، وَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ فَمِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ، حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ مِنْ مَكَّةَ.
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) fixed Dhul Hulaifa as the Miqat for the people of Madinah, al-Juhfa for the people of Sham, Qarn al-Manazil for the people of Najd, and Yalamlam for the people of Yemen. These Mawaqit are for the residents of those places, and also for all others who pass through them with the intention of performing Hajj or Umra. Whoever lives within these boundaries should assume Ihram from the place where he starts his journey, and the people of Makkah should assume Ihram from Makkah itself.
الترجمة الأردية
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وہیب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن طاؤس نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ، شام والوں کے لیے جحفہ، نجد والوں کے لیے قرن المنازل اور یمن والوں کے لیے یلملم میقات مقرر فرمایا۔ یہ میقات ان مقامات کے رہنے والوں کے لیے ہیں اور ان سب لوگوں کے لیے بھی جو ان راستوں سے گزر کر آئیں اور حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتے ہوں۔ لیکن جو لوگ میقات کے اندر رہتے ہوں تو وہ احرام اسی جگہ سے باندھیں جہاں سے سفر شروع کریں، یہاں تک کہ مکہ مکرمہ کے لوگ مکہ ہی سے احرام باندھیں۔
