عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَاأَبُو الأَحْوَصِ، أَخْبَرَنَاأَبُو إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ، عَنِالْبَرَاءِ بْنِ عَازِب، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، حَتَّى نَزَلَتِ الآيَةُ الَّتِي فِي الْقِبْلَةِ: وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ سورة البقرة آية 144، فَنَزَلَتْ بَعْدَمَا صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، فَمَرَّ بِأُنَاسٍ مِنَ الأَنْصَارِ، وَهُمْ يُصَلُّونَ، فَحَدَّثَهُمُ الْحَدِيثَ، فَوَلَّوْا وُجُوهَهُمْ قِبَلَ الْبَيْتِ".
انگریزی ترجمہ
Anas (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever recites Ayat al-Kursi after every obligatory prayer, nothing prevents him from entering Paradise except death."
اردو ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ سولہ مہینے نماز پڑھی، یہاں تک کہ وہ آیت نازل ہوئی جو قبلہ کے بارے میں ہے:﴿وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ﴾”اور تم جہاں کہیں بھی ہو، اپنا رخ اسی (کعبہ) کی طرف کرلو“۔ یہ آیت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے نماز پڑھنے کے بعد نازل ہوئی، تو قوم میں سے ایک شخص وہاں سے نکلا اور کچھ انصار کے پاس سے گزرا جو نماز پڑھ رہے تھے، اس نے انہیں یہ خبر دی، تو انہوں نے فوراً اپنا رخ کعبہ کی طرف کر لیا۔[سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 223]
