عربی (اصل)
وعن أسامة بن زيد رضي الله عنهما قال: أرسلت إحدي بنات النبي صلى الله عليه وسلم الله عليه وسلمى الله عليه وسلم الله عليه وسلم إليه تدعوه وتخبره أن صبياً لها -أو ابناً- في الموت فقال للرسول: ارجع إليها فأخبرها أن لله تعالي ما أخذ وله ما أعطى، وكل شئ عنده بأجل مسمى، فمرها، فلتصبر ول��حتسب” وذكر تمام الحديث" ((متفق عليه)) .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Usamah bin Zaid (may Allah be well pleased with them) reported that a daughter of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) sent a message to him that her son was at his last breath, and requested him to come to her. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) sent back the informer saying: "To Allah belongs what He takes and what He gives, and everything has a limited period (in this world). So ask her to endure patiently, and expect the reward of Allah.".
اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ایک صاحبزادی نے آپ کو پیغام بھیجا کہ میرا بچہ وفات کے قریب ہے، تشریف لائیے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے قاصد سے فرمایا: 'واپس جاؤ اور انہیں بتاؤ کہ جو اللہ نے لیا وہ اسی کا تھا اور جو دیا وہ بھی اسی کا ہے، اور ہر چیز کا اس کے نزدیک ایک وقت مقرر ہے، پس صبر کرے اور ثواب کی امید رکھے۔' پھر انہوں نے قسم دے کر بلایا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے گئے اور بچے کو اپنی گود میں لیا جبکہ اس کی سانسیں اکھڑ رہی تھیں، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کیا ہے؟ ارشاد فرمایا: 'یہ رحمت ہے جو اللہ نے اپنے بندوں کے دلوں میں رکھی ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے صرف رحم دل پر رحم فرماتا ہے۔'
