عربی (اصل)
وعن أنس رضي الله عنه قال: عطس رجلان عند النبي صلى الله عليه وسلم ، فشمت أحدهما ولم يشمت الآخر، فقال الذي لم يشمته: عطس فلان فشمته، وعطست فلم تشمتني؟ فقال: "هذا حمد الله، وإنك لم تحمد الله" ((متفق عليه))
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) reported that when two men sneezed in the presence of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), he responded to one with "Yarhamuk-Allah (may Allah have mercy on you)" and did not respond to the other. The latter said to him: "You invoked a blessing on this man but did not do so in my case." the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) responded, "He praised Allah (i.e., he said 'Al-hamdu lillah') but you did not.".
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں نے چھینکا۔ آپ نے ایک کو یرحمک اللہ فرمایا اور دوسرے کو نہیں فرمایا۔ جسے نہیں فرمایا اس نے عرض کیا: فلاں نے چھینکا تو آپ نے اسے یرحمک اللہ فرمایا اور میں نے چھینکا تو آپ نے نہیں فرمایا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: اس نے الحمد للہ کہا اور تم نے نہیں کہا۔ (متفق علیہ)
